جامعہ کراچی: ایم اے سال آخر(پرائیوٹ) اکنامکس سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان

جمعرات 2 اپریل 2015 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے سال آخر (پرائیوٹ) اکنامکس سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق محمد فرجاد ولد محمد یامین رول نمبر115651 نے 561 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ سحر محمد یونس بنت محمد یونس رول نمبر116784 نے 543 نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد عباد قسیم ولد محمد قسیم احمد رول نمبر115415 نے 539 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 1857 طلباوطالبات شریک ہوئے،219 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 11.90% فیصد رہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں