عبید عرف کے ٹو کو قتل کیس میں سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا
تازہ ترین : 1
عبید عرف کے ٹو کو قتل کیس میں سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ..

عبید عرف کے ٹو کو قتل کیس میں سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید عرف کے ٹو کو قتل کیس میں سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاپولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار ملزم عبید عرف کے ٹو کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا عبید کو دوہزار پانچ میں تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں سپاہی کامل مرتضیٰ کو قتل کرنے کے الزام میں پیش کیا گیا جہاں عدالت کو بتایا گیا کہ اس سے مزید انکشافات کی توقع ہے لہذاس کا ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کو آٹھ روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ عدالت کی ہدایت پر ملزم کی اہلیہ ،بہن اور بچے سے عدالت میں ملاقات بھی کرائی گئی عبید کے ٹو کی پیشی کے موقع پر رینجرز کی سیکورٹی بھی موجود تھی

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 20:53:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں