کراچی، جماعت اسلامی کے تحت(آج)سے ملک گیر رابطہ عوام مہم شروع کی جائیگی
جمعرات 2 اپریل 2015 18:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء جماعت اسلامی کی جانب سے کل آج(جمعہ) سے اسلامی پاکستان ۔۔خوشحال پاکستان کے سلوگن پر ملک گیر رابطہ عوام مہم شروع کی جارہی ہے،جس کے ذریعے کارکن گھر گھر جاکر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے تکمیل پاکستان ایجنڈہ سے آگاہ کرکے ایک کروڑ افراد کوممبر اور جماعت اسلامی کا ووٹر بنائیں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا کے مطابق پورے ملک کی طرح باب الاسلام سندھ میں بھی تیاریوں کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔
رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کراچی سے کشمور تک جماعت اسلامی کے قائدین وکارکنان گھر گھر جاکر عوام تک جماعت اسلا می کی دعوت اور منشور سے آگاہ کریں گے۔اس سلسلے میں اردو، سندھی زبانوں میں بڑے پیمانے پر خوبصور کلرفل پوسٹر،ہیڈبل اور ممبرشپ فارم سمیت دیگر مواد پرنٹ کراکے پورے سندھ میں پہنچایا گیا ہے۔(جاری ہے)
3تا15اپریل تک جاری رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات،جلسے اور مختلف وفود نکالے جائیں گے۔
جن سے مرکزی امیر سراج الحق،نائب امیر اسداللہ بھٹو،جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ،سندھ کے امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ سمیت دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔رابطہ عوام مہم کی بھرپور کامیابی کیلئے مہم کے نگران وصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عظیم بلوچ کی نگرانی میں سندھ کے دفتر قباء آڈیٹوریم میں مانیٹرنگ سیل جبکہ مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کی برادرتنظیموں اوریوتھ کو بھی متحرک کرکے انہیں اس سلسلے میں خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ظلم وجبر کے دور کے خاتمے اور حق کے غلبے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔آج سے شروع ہونے والی ملک گیررابطہ عوام مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت