کمشنرکراچی کی ہدایت پرملاوٹی اورمضر صحت اشیا فروخت اور بنانے والوں کے خلاف ٹاکس فورس کارروائی
صارفین کو ملاوٹ جعلی اور غیر معیاری کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری پرچھاپہ سامان ضبط ،مالک پولیس کی تحویل میں دے دیا،ممبر ٹاکس فورس کوکب اقبال
جمعرات 2 اپریل 2015 18:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ءمضرصحت اشیا فروخت اور بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر کارروائی جارہی رہے گی۔یہ بات کوکب اقبال ممبر ٹاکس فورس کمشنر کراچی اور چیئرمین کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان نے ماڈل کالونی اورکھوکھراپار کی کچی آبادی میں قائم جعلی اور مضر صحت کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری پر چھاپے کے دوران کہی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ فہیم میمن ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس سعودآباد محمود حسین راجا،نواز گھمرو مختیار کار، ایس ایچ او احسن، فوڈ انسپکٹر شوکت ،علی حسین، وائس چیئرپرسن ایڈوائزی کونسل CAP فاطمہ مشرف،کوآڈنیٹرکیپ فرحانہ مسعودبھی موجود تھیں۔(جاری ہے)
انھوں نے میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹی اورمضرصحت اشیا بنانے والے صارفین کی صحت سے کھیل رہے ہیں۔
شہر میں مضر صحت کھلا خورودنی تیل وگھی،مرچ مسالے ،غیر معیاری ٹافیاں،جعلی اورغیر معیاری کولڈڈرنکس بنائی اور فروخت کی جارہی ہیں جس کے خلاف کمشنر کراچی کی قائم کردہ ٹاکس فورس کارروائی کررہی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کھوکھراپار کی کچی آبادی میں جعلی کولڈڈرنک بنانے والی فیکٹری سے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جارہی ہے جس پر آج کارروائی کی گئی۔مضر صحت اورجعلی کولڈڈرنک بنانے میں استعمال کی جانے والی مشنری کو تحویل میں لیا گیاہے اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ممبر ٹاکس فورس کمشنر کراچی کوکب اقبال نے کہا کہ شہر کے مختلف ریسٹورانٹس کے کچن چیک کرنے کے ساتھ غذائی اشیا بنانے والی فیکٹریوں کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے اوراُس کے ساتھ چھوٹے بڑے اسکولوں وکالجز میں قائم کینٹین کو بھی چیک کیا جائے گا۔ تاکہ ملاوٹ سے پاک اشیا کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے انھوں نے کہا کہ کچھ بڑے بڑے ریسٹورانٹس ،بیکری ،مٹھائی بنانے والے، ڈبل روٹی بنانے کے کارخانوں میں حفظانِ صحت کے مطابق اشیا تیار نہیں کی جارہی ہیں ایسے مضر صحت اشیا بنانے والوں کو محکمہ فوڈ کی جانب سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مضر صحت اشیا کی فروخت سے صارفین کو مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کے اسپتال بھرے پڑے ہیں ۔ کوکب اقبال نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مضر صحت اشیا بنانے والوں کی نشان دہی کریں تاکہ ایسی مضر صحت اشیا بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا جاسکے اورشہریوں کو اچھی غذا میسر آسکے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
چند روز کے اندر کسٹم اہلکاروں پر پے درپے حملے تشویشناک ہیں، حافظ احمدعلی
حاجی حنیف طیب کی اپیل پرجمعہ یوم توبہ ، استغفارکے طورپرمنایا گیا
خرافات سے نجات کے لئے اہلسنّت کو ریفریش کرنے کی ضرورت ہے، قاضی فیض رسول
نیکی کی دعوت اور برائی سے روکنا مسلما نو ں کا شعا ر ہے ، شاہ عبد الحق
زندگی ، مائی ٹی ایم اور کیش ان نے پاکستانی عازمین حج کیلئے ادائیگی کا جدید نظام متعارف کروادیا
ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان انٹیریررفرنیچر ایکسپو کا افتتا ح کردیا
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کر لیا گیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان