عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں،فریال تالپور
شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید رانی نے عوام کیلئے قربانی دی،4اپریل کو شہید بابا کی برسی میں بھرپور شرکت کریں،سید قائم علی شاہ کی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے وفد سے گفتگو
جمعرات 2 اپریل 2015 18:05
کراچی( این این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماوٴں فریال تالپور اور بختاور بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے وفد نے ضلعی صدر سعید چاولہ کی قیادت میں بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر شیری رحمن ،سینیٹر سعید غنی ،صوبائی شرجیل میمن اور سید نجمی عالم بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ۔ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔پیپلزپارٹی نے کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔جمہوریت پسند عوام ہمیشہ پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے ہیں ۔ضلعی صدر باصلاحیت امیدواروں کو سامنے لائیں جو بلدیاتی حلقوں میں عوامی خدمات کی مثال قائم کریں ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی نے عوام کے لیے قربانی دی ۔
4اپریل کو شہید بابا کی برسی میں بھرپور شرکت کریں ۔پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید نجمی عالم ،ضلع صدر شیخ محمد سعید چاولہ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کارکنوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے اعلیٰ قیادت کو ان کے مسائل سے آگاہ کیا اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فریال تالپور نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ملاقا ت میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران اظہار الحق حسن زئی ،لطیف مغل ،علی شاد ،آصف راہی ،اصغر بہاری ،لطیف آرائیں ،میاں حسن ،فاروق گبول ،کمال جوکھیو ،انتخاب کاظمی ،فدا تنولی ،علی ساند ،وہاب حسین ایڈوکیٹ اور غلام محمد شریک تھے ۔پاکستان پیپلزپارٹی ایسٹ کا قافلہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے 3اپریل کو پیپلز سیکرٹریٹ سے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ روانہ ہوگا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلبا و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں
ایران سے اچھے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں اور ملک کو بھڑان سے نکالنے میں معاون ہوں گے،شہنیلہ خانزادہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا