بلاول ہاوٴس ،بیریئرز ہٹانے سے سکیورٹی خدشات لاحق ہیں ،سیکرٹری داخلہ سندھ

جمعرات 2 اپریل 2015 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) بلاول ہاوٴس سے بیریئرز ہٹانے کے بعد سیکرٹری داخلہ سندھ نے پولیس اور رینجرز حکام کو خط لکھا ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیریئرز ہٹانے سے سکیورٹی خدشات لاحق ہیں ۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوٴس کے اطراف اسپیشل سکیورٹی کمانڈوز تعینات کیے جائیں ۔بلاول ہاوٴس کے اطراف سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا بھی کہا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی بلاول ہاوٴس کے اطراف سکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں