این اے 246 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار کی حمایت ..
تازہ ترین : 1

این اے 246 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی، تاج حیدر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل تاج حیدر نے کہا ہے کہ این اے 246 کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار کی حمایت نہیں کرے گی۔ پی پی پی صرف اس نشست پر ضمنی الیکشن ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے این اے 246 کی نشست سے دو روز قبل ہی اپنے کاغذات واپس لے لئے تھے صرف اس وجہ سے کہ کسی لڑائی جھگڑے سے بچنے کیلئے جیسا کہ آج کل دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑے فساد کا سلسلہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں پی پی پی کے 15 سے 20 ہزار ووٹر موجود ہیں لیکن ہم یہ نہیں کرسکتے کہ 20 ہزار کو ایک لاکھ ووٹ کردیں۔ تاج حیدر نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے رہنما بیانات دے رہیں، اس میں وہ سچ بول رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں کو چاہئے کہ وہ مہذب جمہوری رویہ اختیار کریں۔

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 16:44:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں