آل کراچی مسلم کھتری گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہو گا

جمعرات 2 اپریل 2015 16:37

آل کراچی مسلم کھتری گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل ہو گا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) حسینی فٹبال کلب (رجسٹرڈ ڈسٹرک سینٹرل ) کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کی اجازت سے مسلم کھتری ایسو سی ایشن کی گولڈ ن جوبلی کے موقع پر آل کراچی مسلم کھتری ایسو سی ایشن گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز مورخہ 3 اپریل بروز جمعہ شام 4 بجے نورانی عید گاہ گراؤنڈ سیکٹر 11-G میں ہو گا۔ چیف آرگنائز ر محمد صادق کھتری کے اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ نیشنل بینک اور حبیب بینک کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی صد ر سندھ فٹبال ایسو سی ایشن خادم علی شاہ ، ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرک سینٹرل سید کمال احمد کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کریں گے۔ تقریب میں ایم این اے شیخ صلاح الدین احمد ، ایم این اے عبدالوسیم، ایم پی اے خواجہ اظہار الحسن، سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن حسن بلوچ، صد ر مسلم کھتری ایسو سی ایشن لیا قت علی، جنرل سیکریٹری مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمدا سماعیل ایم پی، نائب صدر مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمد طاہر ، ممبر کونسل مسلم کھتری ایسو سی ایشن محمد رفیق ،سیکریٹری(DFA) سینٹرل محمد سلیم پٹنی، وائس نائب صدر DFA سینٹرل محمد عاکف خان، ٹورنامنٹ کے پیٹرن اینڈ چیف ایم حسن گھانچی، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صابر کھتری کے علاوہ ڈسٹرک فٹبال ایسو سی ایشن کے عہد یداران و دیگر بھی شریک ہو نگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کراچی کی 32 معر وف کلبس حصہ لے رہی ہیں جو ناک آؤٹ کی بنیاد پر باہم مقا بل ہو نگی۔ اور 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کھلیں گی جبکہ دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام انتظاما ت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔افتتاحی تقریب کے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں