کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
تازہ ترین : 1

کراچی ،شہر کے مختلف علاقوں سے 5افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو ایک گھنٹے کے دوران 5 افراد کی تشدد لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ عیسی نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے اوپر اور نیچے سے 4 افراد کی لاشیں پڑی ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ کورنگی سے بھی ایک نوجوان کی سر کٹی لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، لاش کو شناخت کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے ملنے والے چاروں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، چاروں افراد کے ہاتھ پاں بندھے ہوئے تھے اور چاروں نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی تاہم مقتولین کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 16:32:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں