آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، کلری اسپورٹس،حسن اولیاء اور شہباز گرین کلب کامیاب

جمعرات 2 اپریل 2015 15:01

آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، کلری اسپورٹس،حسن اولیاء اور شہباز گرین کلب کامیاب

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں کلری اسپورٹس نے قلندری اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر اگلے مرحلے کی کولیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں حسن اولیاء نے ینگ گذدرآباد کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ماما غلام اور شریف نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی اہم کردار ادا کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں شہبازگرین نے مد مقابل عادل اسپورٹس کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے زیر کردیا شہبازگرین کی جانب سے ثناء اللہ اور اورنگزیب نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ عادل اسپورٹس کی جانب سے واحد گول ہاشم نے اسکور کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض محبوب الراحمن ،گلفام،حیدرعلی،بشیر اور یوسف منصوری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر انور خان اور ارسلان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں