فن کے فروغ میں آرٹس کونسل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، حسینہ معین

جمعرات 2 اپریل 2015 14:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے کہا ہے کہ فن کے فروغ کے لئے آرٹس کونسل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں نوجوان نسل کی کتاب سے دوری تشویشناک بات ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسینہ نے کہاکہ آرٹس کونسل نے کتاب سے دوری کے خاتمے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ بھی قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ادب کے فروغ کے لئے جتنی کوششیں ہوئی ہیں ان سب کو دوبارہ کرنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ نگاری میں ہر دور میں اچھا اور برا کام ہوتا رہا ہے مگر یہ بات بھی ایک تلخل حقیقت ہے کہ ڈرامہ کے توسط سے جو ایک پیغام عوام کو دیا جا رہا ہے تھا اب وہ کہیں نظر نہیں آ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی دڑامہ میں کام کرنے والے فنکاروں نے بھی ڈرامہ کی تنزلی اور ڈرامہ میں اصلاحی پہلو کی شمولیت کے حوالے سے کوئی خاص کوشش نہیں کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں