کراچی،پولیس کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دو دہشگرد ہلاک، 18 افراد گرفتار
تازہ ترین : 1
کراچی،پولیس کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دو دہشگرد ہلاک، 18 افراد ..

کراچی،پولیس کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دو دہشگرد ہلاک، 18 افراد گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء )کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشگرد مارے گئے ،مختلف علاقوں سے افغانیوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرآباد میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

موچکو میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم متعدد ورداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اورنگی ٹاون پاکستان بازار سے 11 افغانیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ طارق روڈ لبرٹی چوک پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے آپریشن میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

وقت اشاعت : 02/04/2015 - 11:17:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں