دہشت گردی کے خلاف جس تندہی کے ساتھ سندھ حکومت کام کررہی ہے اس کی مثال ملک کے کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی،نجمی عالم
بدھ 1 اپریل 2015 22:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم ، نائب صدور شاہ جہاں خان،فرید انصاری،لطیف مغل اور منظور عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں میڈیا میں موجود مخصوص ذہنیت رکھنے والے دانشوروں اور کالم نویسوں کی سندھ حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کو جمہوریت کی دستار کو آمریت کے پیروں تلے روندے جانے کیلئے رچائی جانے والی قلمی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جس تندہی کے ساتھ سندھ حکومت کام کررہی ہے اس کی مثال ملک کے کسی دوسرے صوبے میں نہیں ملتی۔
پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف جس بڑے پیمانے پر سندھ حکومت ماتحت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کارروائیاں کروارہی ہے اسے نظر انداز کرنا سراسر ظلم اور حق تلفی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے معروف کالم نویس ہارون رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سب سے پہلے سندھ حکومت نے اپنے 8نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو مکمل فری ہینڈ دیا جس کی تازہ ترین مثال سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بلاول ہاؤس سے بیریئر ہٹانے کی از خود پہل ہے۔
حالانکہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید سمیت کلیدی رہنماؤں اور لاتعداد کارکنوں نے جان کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت تنقید جمہوری دور کا حسن ہوتی ہے لیکن جب تنقید بلاوجہ ہو تو اس کا منفی اثر پوری سوسائٹی پر پڑتا ہے لہذا تنقید کرتے وقت حقائق کو مدنظر ضرور رکھا جانا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی