کراچی، آلودگی کے خاتمے کے لئے صاف ستھرے سر سبز ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائے،محمد علی راشد

بدھ 1 اپریل 2015 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ 10000 روڈ سینٹرل آئی لینڈ کا دورہ کیا اور موقع پر نئے پودے بھی لگائے اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی مسرور حسین میمن ،ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز محمد رفیق شیخ اور کورنگی زون کے محکمہ باغات سمیت دیگر محکموں کے بھی افسران بھی موجود تھے موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئے آلودگی کے خاتمے کے لئے صاف ستھرے سر سبز ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جائے بلدیاتی ادارے صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ سر سبز ماحول کو عوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیں اور اسکی افادیت سے عوامی شعورکو بیدار کریں ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی نے کہا کہ تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں تاکہ علاقے کے لوگوں کو صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی زون میں واقع ماڈل پارکس اور دیگر پارکس اور اس کے ساتھ ساتھ کورنگی کی تمام شاہراؤں کی گرین بیلٹس کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ عوام کوجائز تمام بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں ہماری اولین تر جیح ہے کہ کورنگی کو صاف ستھرا سر سبز و شاداب بنایا جائے اوراس کی خوبصورتی میں اضافے اور یہاں بسنے والے لوگوں کی ذہنی و جسمانی آسودگی کیلئے مونو منٹ اور پارکوں کو سرسبز و شاداب بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں