کوئٹہ،کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حملے کیخلاف پی ٹی آئی کااحتجاجی مظاہرہ

بدھ 1 اپریل 2015 20:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کراچی میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ابراہیم اسماعیل کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے تحریک انصاف کی حمایت اور ایم کیو ایم کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر لالا سلطان قریشی ‘ڈاکٹر جوزف‘خالقداد نورزئی ‘ جمعہ خان خلجی ، نعیم خلجی اور اسلم بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اسلحہ سے لیس ہو کر پارٹی کے مرکزی رہنماء ابراہیم اسماعیل کی گاڑی پر پتھراؤ کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے عہد کیا ہے کہ وہ کراچی کو ایک پرامن سٹی بنائینگے اور کراچی سے ایم کیو ایم کی غنڈ ہ گردی ختم کرکے دم لینگے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین سینکڑوں مزدور کش اور خاص کر بلدیہ ٹاؤن میں زندہ جلانے والے مزدوروں کے بھی قاتل ہیں جنہیں گرفتار کرکے انٹرپول کے ذریعے لایا جائے انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی غنڈہ گردوں نے کراچی میں ممتاز صحافی ولی خان بابر کو بھی شہید کیا انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور حکومت ایم کیو ایم کے سامنے مزید رعایت نہیں کیا جائے بلکہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے جیتنے بھی قاتل نکلے ان کو سرعام پھانسی دی جائے جبکہ ولی خان بابر کے قتل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کیس آرمی کورٹ میں چلایا جائے انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ روز واقعہ کی شدیدا لفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ اس طرح واقعات میں ملوث ہیں ان کیخلاف بھرپور کارروائی کیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں