کراچی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوٴتھ کی ہدایت پر عدالتی بیلف نے اے وی سی سی سے حبس بے جا میں رکھے ہوئے شہری کوبازیاب کروالیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوٴتھ کی ہدایت پر عدالتی بیلف نے اے وی سی سی سے حبس بے جا میں رکھے ہوئے شہری کوبازیاب کروالیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوٴتھ کو شہری بشیر احمد نے درخواست دی تھی کہ اس کے والد اشرف کو اے وی سی سی نے دو روز سے حراست میں لیا ہوا ہے اور اس کی رہائی کے لیے رشوت طلب کی جارہی ہے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی ساوٴتھ نے عدالتی بیلف کو مقرر کیا جس نے اے وی سی سی گارڈن پر چھاپہ مار کر اشرف کو بازیاب کرالیا جبکہ ڈیوٹی افسرکو ریکارڈ سمیت جمعرات کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں