سندھ ہائی کورٹ نے گیارہ سیشن ججز کی خدمات صوبائی حکومت کے سپرد کردیں

بدھ 1 اپریل 2015 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے گیارہ سیشن ججز کی خدمات صوبائی حکومت کے سپرد کردیں سندھ حکومت نے ان ججز کو مختلف صوبائی عدالتوں میں تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ڈی جے غلام شاہ کو اینٹی کرپشن کورٹ سکھر،ڈی جے طارق محمود کھوسو کو لیبر کورٹ میں کراچی اور ڈی جے فہیم حمد کواینٹی کرپشن کورٹ حیدرآباد کا جج مقرر کیا گیا ہے ڈی جے منومل گھانجیجا کو اے ٹی سی سکھر،،عبدالنعیم میمن کو اے ٹی سے6 کراچی اور ڈی جے ثنااللہ عباسی کو اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل لاڑکانہ مقرر کیا گیا ہے ڈی جے ،اجلال حیدر کو اے ای ٹی لاڑکانہ ،ڈی جے عرفان میمن احمد میو کو لیبر کورٹ سات سکھر،ڈی جے جاوید اختر اعوان کو اینٹی کرپشن کورٹ لاڑکانہ میں نعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی جے فدا حسین مغل کو اے ٹی سی لاڑکانہ اور ڈی جے ثریا محبوب کو اے ای ٹی لاڑکانہ کا جج مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں