کراچی: ایم کیو ایم کی انتخابی ریلی کریم آباد مینا بازار پہنچ گئی۔
تازہ ترین : 1

کراچی: ایم کیو ایم کی انتخابی ریلی کریم آباد مینا بازار پہنچ گئی۔

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء)‬‎ ایم کیو ایم کی انتخابی ریلی کریم آباد مینا بازار پہنچ گئی ہے۔ ریلی کا آغاز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے ہوا تھا، ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ ریلی کے شرکاء کی جانب سے الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ کراچی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے، این اے 246 ایم کیو ایم کا گڑھ ہے یہاں سےہمیشہ کی طرح متحدہ ہی کامیاب ہوگی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء اور کارکنان کی بھی کریم آباد مینا بازار میں انتخابی مہم کے سلسلے آمد ہوئی تھی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 19:28:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں