کراچی کے مصروف ترین بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے چلائی جانیوالی مہم قابل ستائش ہے ،محمد عامر اقبال مدنی

بدھ 1 اپریل 2015 17:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سیلانی ویلفےئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے جوائنٹ سیکریٹری اور ترجمان محمد عامر اقبال مدنی رضا نے کراچی کے مصروف ترین بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے چلائی جانیوالی مہم کا خیر مقدم کیا ہے تاہم انھوں نے اس مہم کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بے روزگار ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے عوام کو سہولت ملے گی تاہم اس حوالے سے فوری طور پر ایک پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس سے غریب نوجوان بے روزگار نہ ہوں ، انھوں نے تجویز پیش کی ۔

ترقی یافتہ ممالک میں جس طرح روزگار کرنے والوں کیلئے مخصوص زونز قائم کئے جاتے ہیں کراچی میں بھی قائم کئے جاسکتے ہیں۔ ترجمان محمد عامر اقبال مدنی نے کہا کہ شام کے اوقات میں منتخب سڑکوں پر ٹھیلے لگانے کی اجازت دی جانی چاہئے، حکومت اس مقصد کے لئے مذکورہ سڑکوں کی اجازت کے ذریعے تشہیر کرے اور لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں