عدالتی احکامات پر تعمیل یقینی بنائیں، چیف سیکریٹری سندھ کی افسران کو ہدایت

بدھ 1 اپریل 2015 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتی معاملات سے متعلق کیسز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ترجیحی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائیں اور تعمیل یقینی بنائیں ۔ وہ بدھ کی صبح اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں چیئرمین اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سید ذاکر حسین ‘ چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم عبدالسبحان میمن ‘ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات محمد وسیم ‘ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاہد گلزار شیخ ‘ سیکریٹری امپلی مینٹیشن سید طارق محمود جعفری ‘ سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن احمد بخش ناریجو اور سیکریٹری سروسز سید جمال مصطفی شاہ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری داخلہ مختیار سومرو ‘ سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز ممتاز علی شاہ ‘ سیکریٹری تعلیمات ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو‘ سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ذوالفقار علی شالوانی اور سیکریٹری صحت افتخار شالوانی نے اپنے محکموں سے متعلق امور پر بریفنگ دی ۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ تاخیر کا رجحان مناسب نہیں تمام سیکریٹریز اپنے محکموں سے متعلق امور کی مانیٹرنگ کریں ۔ انہوں نے سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں سے بھرپور رابطے میں رہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں