کراچی، گلشن اقبال سے گرفتار کیے گئے دولہے رہا کردیئے گئے
تازہ ترین : 1

کراچی، گلشن اقبال سے گرفتار کیے گئے دولہے رہا کردیئے گئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیے جانے والے دونوں دولہاوٴں کو رہا کردیا گیا ہے ۔پولیس نے دونوں دولہاوٴں کو ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔لیکن بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے شواہد نہیں ملے ۔شادی کے روز آتشبازی کے دوران زور دار دھماکے کی آواز آئی تھی ۔جس کے بعد پولیس اور رینجرز شادی ہال پر پہنچ گئے تھے لیکن وہاں جاکر پتہ چلا تھا کہ پٹاخے پھوڑے جارہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 17:02:38

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں