کراچی، مسلم امہ کے درمیان انتشار کی نہیں اتحاد کی بات کی جائے،مولانا اکرام حسین ترمذی

بدھ 1 اپریل 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے رکن اور معروف عالم دین مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ مسلم امہ کے درمیان انتشار کی نہیں بلکہ اتحاد اور وحدت کی بات کی جائے مسجد ایلیا میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و معززین کے نمائندہ اجلا س سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پڑوسی اور دیگر اسلامی ممالک سے اچھے روابط رکھنے ہونگے،کیونکہ یہ تعلیمات اسلامی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارے حکمران جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں حق و باطل کے درمیان تمیز نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

حکمرانوں کو عوامی مفادات اور اپنے پڑوسیوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہوگا ،نوازشریف اور فوج پاکستان کی ہے اور حکمرانوں کو کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے جس سے عوامی جذبات مجروح ہوں،اس وقت مسلم امہ انتشار میں پھنسی ہوئی ہے ،ایسے میں ان کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کی فضاء قائم کرنا ہوگی،تاکہ مسلمانوں کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے،کیونکہ آج مسلمان ہی مسلمان کا گلا کاٹ کر اپنی فتح مندی کا اظہار کررہا ہے۔جو کہ ہماری بدقسمتی کے سوا کچھ نہیں ،جبکہ دنیا بھر میں اسلام کا نام استعمال کر کے یہودی ٹولہ قتل و غارت گیری کا بازار گرم کئے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں