کراچی میں ہرجگہ جلسے کرنے سے عوام کو مشکلات ہوتی ہیں ،ایڈیشنل آئی جی کراچی

بدھ 1 اپریل 2015 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کراچی میں ہونے والے جلسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہر جگہ جلسے کرنے سے عوام کو مشکلات ہوتی ہیں ۔حکومت سے کہا ہے کہ جلسے کے لیے مقام کا تعین کیا جائے ۔

(جاری ہے)

حکومت کے بتائے گئے مقام پر جلسے کو سکیورٹی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے باعث جلسوں کو سکیورٹی دینا ہمارا فرض ہے ۔ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر سے متعلق ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ عزیز آباد واقعے کے ایف آئی آر واپس نہیں لی جائیں گی فریقین کی ایف آئی آر پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں