اداکار حمزہ علی عباسی پی ٹی آئی کلچرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 13:45

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد پی ٹی آئی کے کلچرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دے دیا. اس بات کا اعلان حمزہ علی عباسی نے فیس بل پر اپنے اسٹیٹس کے ذریعے دیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے ہی عقائد کے خلاف جا کر اداکری ہے اور اب مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں پاکستان کے کلچر کی عکاسی کے لائق نہیں رہا.

(جاری ہے)

اور یہی وجہ ہے کہ میں پی ٹی آئی کی کلچرل سیکرٹری کی پوسٹ سے مستعفی ہو رہا ہوں. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گذشتہ برس پی ٹی آئی جوائن کی تھی . حمزہ عباسی پی ٹی آئی اور عمران خان کے کے بڑے سپورٹر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں. انہوں نے پارٹی کے مختلف اجلاس میں بھی شر کت کی ، ان کی آنے والی فلم کا نام 'جوانی پھر نہیں آنی ' کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جب کہ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی، جس میں اپنے کردار کو دیکھتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے پارٹی پوسٹ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں