ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں معاملات طے پا گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 12:34

ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں معاملات طے پا گئے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کارکنان کا اجلاس ہوا. گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد پر اجلاس کا انعاقاد کیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آءی رہنماؤں نے میڈیا سے بات کی. پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جلسے کی پیشکش کے بیان پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خیر مقدم کرتے ہیں اور دونوں سیاسی جماعتوں میں کشیدگی کم کرنے کے لیے گورنر سندھ کی کوششوں کو بھی سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی سے خوف کی فضا ختم کرنے چاہتے ہیں.

(جاری ہے)

کوئی پارٹی بھی ضمنی انتخابات کو انا کا ماسئلہ نہ بنائے، جبکہ عرف علوی کا کہنا تھا کہ کہ شہدا کی یادگاروں کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے بھی بچے ہیں. ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید کا کہنا تھا کہ کل کے واقعہ کے بعد دونوں جماعتوں میں تلخیاں جنم لے رہی تھیں. لیکن آج کے اجلاس میں دونوں سیاسی جماعتوں میں کشیدگی میں کمی آئی ہے اور ہم پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی پیشکش کرتے ہیں کیونکہ الطاف بھائی نے بھی پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین جمہوری نظام پر بھروسہ رکھتے ہیں.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں