کراچی : قطع نظر اس بات کے کیا ہوا ،الطاف حسین نے کل کے تصادم پر اظہار افسوس کیا، ..
تازہ ترین : 1

کراچی : قطع نظر اس بات کے کیا ہوا ،الطاف حسین نے کل کے تصادم پر اظہار افسوس کیا، اور ایک ٹھوس پیغام دیا ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء): گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ قطع نظر اس کے کہ کل کیا ہوا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے تصادم پر اظہار افسوس کیا اور پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پی ٹی آئی جہاں بھی جلسہ کرنا چاہیں کر سکتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے یہ ایک ٹھوس پیغام ہے. انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین نے ضابطہ اخلاق بنانے کا مشورہ دیا اور ہدایت کی کہ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں تاکہ عوام کی منشا سامنے آ سکے.

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 12:23:26

اپنی رائے کا اظہار کریں