کراچی،بلاول ہاؤس کے باہرسے7برس بعد رکاوٹیں ہٹادی گئیں

بدھ 1 اپریل 2015 11:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کراچی میں بلاول ہاوٴس کے سامنے سے بھی بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ، سات برس سے بند شاہراہ عام ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ، بیرئیرز ہٹانے کی ہدایت سابق صدر آصف زرداری نے کی تھی۔رینجرز کی جانب سے شہر میں رکاوٹوں اور بیرئیرز ہٹانے کی ہدایات کے بعد مختلف علاقوں میں آپریشن بھی جاری رہا تاہم سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت کے بعد بلاول ہاوٴس کراچی کے اطراف سے رضاکارانہ طور پر رکاوٹیں اور بیرئیرز ہٹا دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے نے بھاری مشینری کے ساتھ بلاول ہاوٴس کے اطراف میں قائم دیواریں اور رکاوٹیں چار گھنٹے کی کارروائی کے بعد توڑ ڈالیں۔ کارروائی کے بعد دو ہزار آٹھ سے بند شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جس سے بلاول ہاوٴس سے سی ویو جانے والی سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت شروع ہوگئی ۔ سات برس پہلے بلاول ہاوٴس کو صدارتی کیمپ آفس کی حیثیت دی گئی تھی جس کے بعد سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کر کے رکاوٹیں اور بیرئیرز لگا دیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں