ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے رہنماوَں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔
تازہ ترین : 1
ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے رہنماوَں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ..

ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے رہنماوَں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ ایم کیو ایم کے 3 رکنی وفد نے تھانہ عزیز آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں خالد مقبول صدیقی، گلفراز خان خٹک اور اسلم آفریدی شامل تھے۔ متحدہ کے وفد کی جانب سے جناح گراوَنڈ تصادم کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت عمران اسماعیل اور عارف علوی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست میں موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جناح گراوَنڈ میں شہدا یادگار پر الطاف حسین کی تصاویر والے پوسٹرز کو پھاڑا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ضمنی بیان کو تحریک انصاف کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/04/2015 - 00:01:36

اپنی رائے کا اظہار کریں