یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوَں ..
تازہ ترین : 1
یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں ..

یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوَں کا اجلاس بلا لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے بلاول ہاﺅس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

بلاول ہاوَس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں یمن کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس کے بعد آصف زرداری کی جانب سے تمام مہمانوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 22:27:14

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں