جناح گراوَنڈ عزیز آباد واقع کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد میں درج کرلیا گیا۔
تازہ ترین : 1

جناح گراوَنڈ عزیز آباد واقع کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد میں درج کرلیا گیا۔

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ جناح گراوَنڈ عزیز آباد واقع کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تحریک انصاف کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں تحریک انصاف کے رہنماوَں اور کارکنان پر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی جانب سے کیے گئےحملے کے بعد تحریک انصاف نے ایس ایس پی ایسٹ کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔ مقدمہ عزیز آفریدی اور ارسلان گھمن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ متحدہ کے قائد الطاف حسین سمیت متحدہ کے 40 نامعلوم کارکنان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 22:02:25

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں