بلاول ہاؤس کے اطراف سے سکیورٹی بیئرئیر کا ہٹانا اس کے پس پشت نفرت اور تعصب کارفرما ہے، سینیٹر تاج حیدر
منگل 31 مارچ 2015 21:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے بلاول ہاؤس کی سکیورٹی کے لئے لگائے جانے والے بیرئیر کو ہٹائے جانے کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی شخصیت یا کسی جگہ کو خطرات لاحق ہوں تو حکومت سکیورٹی کے انتظامات مہیا کرتی ہے جیسا کہ حساس مقامات مثلاً امریکہ ،برطانیہ، ایران اور سعودی عرب وغیرہ کے سفارتخانوں میں سکیورٹی کے معاملات کے مدنظر اطراف کی سڑکوں کو عام لوگوں اور ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا جاتا ہے۔
کچھ ایسی ہی صورتحال بلاول ہاؤس کی بھی ہے جسے سنگین دھمکیوں اور خطرات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر بیئرئیر لگائے گئے کیونکہ بلاول ہاؤس کے مکین ماضی میں دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔(جاری ہے)
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے اطراف سے سکیورٹی بیئرئیر کا ہٹایا جانا نہ صرف غیر منطقی ہے بلکہ اس کے پس پشت نفرت اور تعصب کارفرما ہے۔
وہ عناصر جنہوں نے بلاول ہاؤس کے اطراف سے سکیورٹی بیئرئیر کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا انہوں نے امریکہ سفارتخانے یا برطانوی ہائی کمیشن کے اطراف ایسے ہی سکیورٹی بیئرئیر کو ہٹائے جانے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا ۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے بلاول ہاؤس کے اطراف سے سکیورٹی بیئرئیر ہٹانے کے ذاتی فیصلے کو سراہتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاول ہاؤس کی مناسب سکیورٹی کا فی الفور بندوبست کریں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت