کراچی کے ہرضلع میں جلسہ جلوس و اجتماعات کے لیے مقامات مختص کئے جائیں ،ایڈیشنل آئی جی کا سندھ حکومت کو خط

منگل 31 مارچ 2015 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے حکومت سندھ کو ارسال کر دہ ایک مکتوب میں کہا ہے کہ عوامی اجتماعات کے لیے شہر میں با قائدہ خصوصی مقامات مختص کئے جائیں انہوں نے کہا کہ مذہبی ،سیاسی جماعتوں کے احتجاج و دیگر حوالوں سے ریلیوں ،جلسے جلوسوں کے باعث عوام کے جان و مال کے تحفظ سمیت سیکورٹی اقدامات و اس حوالے سے جملہ امور خطرات کی زد میں آجاتے جبکہ جلسے جلوسوں و دیگر عوامی اجتماعات کے سلسلے میں اکثر متعلقہ اداروں کو لا علم رکھنے کے باعث بھی سیکورٹی رسک مزید بڑھ جاتا انہوں نے مکتوب نے کہا کہ درپیش سیکورٹی خدشات کے تناظر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے کسی بھی نا خوش گوار واقع سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کے سلسلے میں درکار سیکورٹی امور کو ہر سطح پر یقینی بنا رہے ہیں ،انہوں نے کراچی میں جلسے جلوسوں و اجتماعات کے لیے مقامات مختص کرنے کی سفارشات میں زونل ڈی آئی جیز /ایس ایس پیز سے ہونے والے ایک اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ کراچی رینج کے ہر ضلع میں عوامی اجتماعات کے لیے خصوصی مقامات حکومت سندھ کی جانب سے با قائدہ منتخب کیا جانا سیکورٹی نقطہ نگاہ سے ایک ضرورت بن چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی سندھ غلام حیدر جمالی کے توسط سے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ایک مکتوب ارسال کر دیا گیا مکتوب میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے لیے جناح گراوٴنڈ ،ڈسٹرکٹ ملیر کے لیے اسٹار گراوٴنڈ ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے لیے شیر پاوٴ کالونی ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے لیے انو بھائی پارک ،ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے لیے جہانگیر پارک جبکہ ڈسٹرکٹ سٹی کے لیے کے ایم سی گراوٴنڈ کو عوامی اجتماعات کے لیے مختص کرنے کی سفارشات حکومت سندھ کو دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں