تحریک انصاف کی جانب سے شر انگیزی پھیلانے کی کوشش قابل مذمت ہے : حیدر عباس رضوی
تازہ ترین : 1
تحریک انصاف کی جانب سے شر انگیزی پھیلانے کی کوشش  قابل مذمت ہے : حیدر ..

تحریک انصاف کی جانب سے شر انگیزی پھیلانے کی کوشش قابل مذمت ہے : حیدر عباس رضوی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ جناح گراوَنڈ عزیز آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے جو کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل اور کارکنان کی جانب سے شر انگیزی پھیلانی کی کوشش کی گئی جس کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جناح گراوَنڈ میں الطاف حسین بھائی کے پوسٹرز اور بینرز کو پھاڑا گیا اور شہدا یادگار کی بے حرمتی کی گئی جس کے بعد اہل محلہ نے اکٹھے ہوکر تحریک انصاف کے کارکنان کے اس رویے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ جمہوریت صرف الیکشن جیتنےکا نہیں بلکہ عوام کے دل جیتنے کا بھی نام ہے اور اس قسم کے رویے سے عوام کے دل نہیں جیتے جا سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ حلقہ این اے 246 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پرامن طریقے سے منعقد ہو۔ حلقہ این اے 246 ہمیشہ سے متحدہ قومی موونٹ کا مضبوط گڑھ رہا ہے اور اس مرتبہ بھی متحدہ با آسانی اس حلقے سے کامیاب ہو جائے گی، متحدہ کو اس حلقے میں کسی سے کوئی خوف نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 19:39:03

اپنی رائے کا اظہار کریں