کراچی،انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس اور رینجرز کی موبائلوں پر حملے کے مجرمان ..
تازہ ترین : 1

کراچی،انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس اور رینجرز کی موبائلوں پر حملے کے مجرمان کو 31، 31 سال قید کی سزا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اور رینجرز کی موبائلوں پر حملے کے مجرمان کو 31، 31 سال قید کی سزا سنادی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس اور رینجرز موبائل پر حملہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے مجرمان حسن اور عمیر کو جرم ثابت ہونے پر 31 ،31 سال قید اور ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کیس نمٹادیا۔واضح رہے کہ رینجرز اور پولیس کی موبائل کو گزشتہ سال جنوری میں پریڈی تھانے کی حدود میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 19:21:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں