جناح گراوَنڈ عزیز آباد واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی جائے گی: تحریک انصاف کے رہنماء ..
تازہ ترین : 1

جناح گراوَنڈ عزیز آباد واقعے کی ایف آئی آر درج کروائی جائے گی: تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسمائیل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسمائیل کی جانب سے کراچی پریس کلب میں متحدہ کا رکنان کی جانب سے کیے گئے حملےکے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی میں خوف کی فضا کو قائم رکھنا چاہتی ہے۔ میڈیا نے دیکھا کہ کیسے متحدہ کے غنڈوں کی جانب سے ان پر اور کارکنان پر حملہ کیا گیا۔

ہم پر متحدہ کے غنڈوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا اور میری گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے۔ہم نہتے جناح گراوَنڈ کے دورے کے لیے گئے تھے تاہم متحدہ کی جانب سے حملے کی باقائدہ منصوبہ بندی کر کہ ہم پر حملہ کیا گیا۔ عمران اسمائیل کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ کے غنڈوں کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر حملہ کرکے زخمی کیے جانے کی ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ ہمارے لیڈر عمران خان نہ کبھی خود ڈرے ہیں نہ کبھی ہمیں ڈرنا سکھایا ہے ۔ تحریک انصاف متحدہ کو شکست دے کر کراچی کی روشنیاں واپس لوٹا کر رہے گی۔
وقت اشاعت : 31/03/2015 - 18:11:02

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں