کراچی: عمران اسمائیل کا جناح گراوَنڈ کا دورہ، متحدہ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے ..
تازہ ترین : 1
کراچی: عمران اسمائیل کا جناح گراوَنڈ کا دورہ، متحدہ اور تحریک انصاف ..

کراچی: عمران اسمائیل کا جناح گراوَنڈ کا دورہ، متحدہ اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)‬‎ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسمائیل کی جانب سے 19 اپریل کو جلسے کے انعقاد کے حوالے سے متحدہ قومی موونٹ کے مرکز نائن زیرو سے قریب واقع جناح گراوَنڈ کا دورہ کیا گیا۔ عمران اسمائیل کے ہمراء تحریک انصاف کے متعدد کارکن اور رہنماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موونٹ کے کارکن بھی جناح گراوَنڈ پہنچ گئے اور تحریک انصاف اور متحدہ کے کارکنان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب تحریک انصاف کے رہنماوَں کی گراوَنڈ سے واپسی کے وقت متحدہ کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے 10 کارکنان کو زخمی کردیا گیا اور عمران اسمائیل کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے گئے۔ اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے صورتحال کو قابو میں کرنے کی بجائے غائب ہونے میں ہی عافیت جانی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسمائیل کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی ڈرا دھمکا نہیں سکتا۔ لوگوں کو بتائیں گے کہ ایم کیو ایم رانگ نمبر ہے۔ پی ٹی آئی 19 اپریل کو جناح گراوَنڈ میں ہر حال میں جلسہ کرے گی اور کراچی کو ایم کیو ایم کی دہشتگردی کے خوف سے آزاد کروا کر ہی دم لیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 17:46:57

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں