مختلف ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں‘ ناہید شبیر
تازہ ترین : 1
مختلف ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں‘ ناہید شبیر

مختلف ڈراموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں‘ ناہید شبیر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اداکارہ ناہید شبیر نے کہا ہے کہ مصروفیات کی وجہ سے تھوڑے عرصے کے لئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی تاہم اب دوبارہ آ گئی ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت متعدد ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ڈرامے ہی ہیں۔ اس لئے فلم انڈسٹری کی طرف جانے کا نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سی آفرز تھیں اور اب بھی ہیں تاہم فی الحال چھوٹی اسکرین پر ہی رہنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ عروج کی جانب گامزن ہے جس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 31/03/2015 - 12:55:46

اپنی رائے کا اظہار کریں