حرمین وشریفین کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،ثروت اعجاز قادری،

کراچی میں امن وامان کے قیام کو مستحکم بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کو مزید تیز کیا جائے ، سربراہ سنی تحریک

پیر 30 مارچ 2015 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تل ابیب اور واشنگٹن مسلمانوں کے خلاف اپنے ناپاک ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے ،حرمین وشریفین کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ،یمن کی کشیدہ صورتحال افسوسناک ہے ،حکومت یمن ،سعودیہ جنگ میں ثالث کا کردار ادا کرئے،پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے ،بیرونی استحصالی و اسلام دشمن قوتیں یمن کی صورتحال سے اپنے ناپاک عزائم کو کامیاب بنانے کیلئے سازشیں رچارہی ہیں ،ہمیں ہر صورت ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنا ہے ،غیروں کی دہشتگردی کی جنگ آج ہماری جنگ بن چکی ہے پوری قوم دہشتگردی کا عذاب جھیل رہی ہے ،دہشتگردوں کو کسی طور بھی پنپنے کا موقع فراہم نہیں کیا جانا چاہیے ،کراچی کی بہتر صورتحال خوش آئند ہے رینجرز وپولیس کی بہتر کارکردگی کے سبب جرائم میں بہت کمی واقع ہوئی ہے ،کراچی میں امن وامان کے قیام کو مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے ،کراچی میں عارضی بنیادوں پر نہیں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سے مرکز اہلسنت لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جرم کرنے والا کسی بھی صف میں ہو اس کو ہر حال میں قانون کے شکنجے میں لیا جائے ،ملک کے آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور اس پر عمل پیرا ہیں ،معاشی واقتصادی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بناکر جرائم پیشہ عناصرکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے، انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج کی اعلیٰ کارکردگی پر سلام پیش کرتے ہیں ،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی ایک ایک انچ زمین کی حفاطت کیلئے قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ ہیں ،پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ،ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے پاکستان حاصل کیا اور اسے بچانے کیلئے آج بانیان پاکستان کی اولادیں کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں