کے ۔الیکٹرک نے کیبل فالٹ کے باعث پپری پمپنگ ہاؤس کی بجلی بند کر دی ، فنی خرابی دور نہ کی جاسکی ،شہر کو 98ملین گیلن پانی فراہم نہ کیاجاسکا

پیر 30 مارچ 2015 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کی شب 8بجے کے ۔

(جاری ہے)

الیکٹرک نے کیبل فالٹ کے باعث پپری پمپنگ ہاؤس کی بجلی بند کر دی ، فنی خرابی دور نہ کی جاسکی ، ہفتہ و اتوار کی شب 12.30بجے بھی 28 گھنٹے بعد بحال ہو سکی،اس دوران 98ملین گیلن پانی فراہم نہ کیاجاسکا ، جس کی وجہ سے ضلع غربی و شرقی، DHAکے بعض علاقوں میں پانی کی قلت 72گھنٹے تک رہے گی ،واضح رہے کہ حب ڈیم خشک ہو نے کے باعث پہلے ہی 100 ملین گیلن پانی کی قلت ہے ،بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہنے اور شہر میں لو ڈ شیڈنگ سے بھی شہر یوں کو بعض علاقوں میں پانی کی قلت کا سامنا ہے ،پپری پمپنگ ہاؤس پر بجلی کا تعطل اکثر ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں