سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں استحکام،
تازہ ترین : 1

سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں استحکام،

قیمت فروخت 27.25 روپے اور قیمت خرید 26.85 روپے پر برقرار رہی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو سعودی ریال گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 27.25 روپے اور قیمت خرید 26.85 روپے پر برقرار رہی۔ اسی طرح اماراتی درہم کی قیمت فروخت بھی 27.97 روپے اور قیمت خرید 26.74 روپے پر بند ہوئی۔

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 20:47:25

اپنی رائے کا اظہار کریں