لندن انٹر بینک آفر ریٹ 0.4019 مقرر،

یو ایس ڈالر 101.8791، پاؤنڈ اسٹرلنگ 150.9339، یورو 110.1924 اور اور جاپانی ین 0.8530 روپے مقرر کیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لئے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 0.4019 مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لئے یو ایس ڈالر 101.8791، پاؤنڈ اسٹرلنگ 150.9339، یورو 110.1924 اور اور جاپانی ین 0.8530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لئے تاریخ یکم اپریل 2015ء مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں