فیصل قریشی او ر شمعون عباسی ایک ساتھ فلم کرینگے
تازہ ترین : 1
فیصل قریشی او ر شمعون عباسی ایک ساتھ فلم کرینگے

فیصل قریشی او ر شمعون عباسی ایک ساتھ فلم کرینگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) فلمی دنیا سے اپنے فنی کیریئر کی شروعات کرنے والے موجودہ دور کے مصروف ترین ٹی وی اداکار فیصل قریشی ایک بار پھر فلمی دنیا میں اپنا رنگ دکھانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی بنا پر کئی پروڈیوسرز کی آفرز قبول نہیں کیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب معروف ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر شاہد ظہور کی نئی فلم محافظ میں مرکزی کردار کی آفر پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکشن و رومانس سے بھرپور اس فلم میں اداکار شمعون عباسی کو بھی سائن کیا گیا ہے۔ فیصل اور شمعون عباسی پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں سرمایہ کاری آسٹریلین کمپنی کر رہی ہے۔ جس کی عکس بندی پاکستان کے جنگلات و پہاڑوں پر کی جائے گی۔ فلم کی ہیروئین کے لئے نئے چہرے کی تلاش جاری ہے۔ باقی کاسٹ کا انتخاب ابھی باقی ہے۔ فیصل قریشی کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ روائتی پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 14:24:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں