یمن میں پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے، مرزااختیاربیگ
تازہ ترین : 1

یمن میں پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے، مرزااختیاربیگ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )یمن میں پاکستان کے اعزازی سفیر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ یمنی حکومت سے وہاں موجود پاکستانی قیدیوں کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یمن کی جیلوں میں11پاکستانی قید ہیں جن میں سے 6 افرادکا تعلق بلوچستان،4 کا سندھ اور ایک کا خیبرپختونخوا سے ہے۔مرزا اختیاربیگ کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست یمنی حکومت سے کردی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 30/03/2015 - 11:09:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں