پیپلز پارٹی سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یمن میں باغیوں کیخلاف سعودی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آصف علی زرداری،

کوئی بھی مسلمان سعودی عرب میں واقع مقدس مقامات پر آنچ نہیں آنے دیگا، کسی مشکل وقت میں تمام امت مسلمہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ،سابق صدر

اتوار 29 مارچ 2015 23:33

پیپلز پارٹی سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یمن میں باغیوں کیخلاف سعودی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آصف علی زرداری،

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا یہ پیغام اتوار کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں پڑھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

سینیٹر عبدالرحمن ملک کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ باغیوں کی وجہ سے یمن میں جمہوری حکومت کو خطرات لاحق ہوئے، اس لئے پیپلز پارٹی سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور یمن میں باغیوں کے خلاف سعودی آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ اس پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان سعودی عرب میں واقع مقدس مقامات پر آنچ نہیں آنے دے گا اور کسی بھی مشکل وقت میں تمام امت مسلمہ کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں