شہید بھٹو نے عوام کو سیاسی شعور فراہم کیا، نسیم دیشان

اتوار 29 مارچ 2015 23:24

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی PS-128 یوسی معین آباد لانڈھی کے صدر نسیم دیشان نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم شہادت جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندا چوم لیا لیکن آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی عوام کو شعور فراہم کیا اور اُن کی سیاسی تربیت کرکے عوام کو قیادت کا فریضہ سونپا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اسٹیل، پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرکے اپنی سیاسی بصیرت کا پوری دنیا میں لوہا منوایا۔ ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان شہید بھٹو کے یوم شہادت کو تجدید عہد وفا کے نام سے منائے گے اور پاکستان میں جمہوریت کی بقاء اور ملک کی سلامتی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا عہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں