مہاجر دلبرداشتہ ہونے کے بجائے سازشوں کا مقابلہ کریں،ڈاکٹر سلیم حیدر،
اب وقت آگیا ہے مہاجر قوم پرست قیادت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں ، چیئرمین ایم آئی ٹی
اتوار 29 مارچ 2015 22:38
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) مہاجر اتحا دتحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر حالات سے دلبرداشتہ ہونے کے بجائے مہاجروں کیخلاف کی جانے والی سازشوں کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ آج چند لوگوں کی سزا پوری قوم کو دی جارہی ہے۔ مہاجر نہ پہلے کبھی دہشت گرد تھے اور نہ اب دہشت گرد ہیں ۔ انہیں دہشت گردی کی طرف جن لوگوں نے دھکیلا ہے ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی جانی چاہئے۔
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے مہاجر قوم پرست قیادت کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں اور اپنی اس درست سمت کا تعین کرتے ہوئے مہاجر منزل اور مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 30سالوں میں مہاجروں نے جس قدر قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود آج بھی وہ خالی ہاتھ اور خالی ذہن ہیں۔(جاری ہے)
شخصیت پرستی کی سیاست نے مہاجروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچادیا ۔
مہاجر نوجوان جذباتیت کا شکار ہوکر سوچنے کے بجائے مہاجر قومیت اور مہاجر قوت کو تقویت دینے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں کیونکہ آج جس قدر مہاجروں کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔ تمام تر ووٹ اور ہمدردیاں حاصل کرنے کے باوجود آج مہاجر کو پاکستان کی سیاست میں تنہا کردیاگیا ہے۔ کوئی ایک جماعت اور ایک قومیت بھی ایسی نہیں جو مہاجروں کی اس حالت زار کو اس کی آواز میں آواز ملاکر کھڑی ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر دانشوروں ، ادیبوں ، وکلاء، ڈاکٹرز، تاجر ، صحافی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہاجروں کو کھلے ذہن اور خوف سے باہر نکل کر یہ سوچنا ہوگا کہ اب مہاجر قومیت کی بقاء اور مہاجروں کی ترقی کیلئے حکمت عملی اختیار کی جائے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت