سیاسی مداخلت نے بلدیاتی اداروں کو برباد کیا ہے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیاد وں پر کرایا جائے ،عالم علی ،

کراچی ڈویژن کو 20ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرکے ،ڈسٹرکٹ گورنر کا نظام نافذ کیا جائے ،1979ءء بلدیاتی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے ، سائبان سٹیزن بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے ملک بھر میں غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا

اتوار 29 مارچ 2015 22:20

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے کہا ہے کہ جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کو فعال نہیں بنا یا جاتا بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بے معنی ہوگا ،آبادی کے تناسب کا درست جائزہ لیکر حلقہ بندیاں کی جائے اور دنیا کے بین الاقوامی شہر کراچی کو 20ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرکے ڈسٹرکٹ گورنر کا نظام نافذ کیا جائے 1979ءء کا بلدیاتی نظام بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکا ایک کونسلر 1لاکھ عوام کو سہولت نہیں پہنچا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں نوجوانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عالم علی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنی شمولیت کو یقینی بنا ئیں عالم علی نے کہاکہ بلدیاتی اداروں میں سیاسی مداخلت نے بلدیاتی اداروں کو تباہ و برباد کردیا ہے کرپشن نے بلدیاتی اداروں کو دیمک کی طرح چانٹ لیا ہے سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئر مین الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر انعقاد کرا یا جائے تاکہ سیاسی اثر روسوخ کا خاتمہ کرکے بلدیاتی اداروں کی کار کردگی کو بہتر اور علاقائی ترقی کو موثر انداز میں انجام دیا جاسکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں