ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو برسی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت 20 ستمبر 2015 کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے پی پی کے تمام کارکنان کو انتخابات کی تیاری شروع کر دینا چاہیے

اتوار 29 مارچ 2015 22:00

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پی پی حیدرآباد ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ اور پی پی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی 4 اپریل کو برسی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا کیونکہ 4 اپریل اور محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا دن 27 دسمبر پارٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان ایام پر ملک بھر کے عوام گڑھی خدا بخش اپنے قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سال پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اور ملک کے حالات کے پیش نظر برسی کی تقریب صبح 9 بجے شروع کی جائے گی قرآن خوانی کے بعد دعا ہو گی اور شام کو 4 سے 6 بجے تک پارٹی کی اعلیٰ قیادت خطاب کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کارکنوں سے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن نے 20 ستمبر 2015 کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے پی پی کے تمام کارکنان کو انتخابات کی تیاری شروع کر دینا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ حلقہ بندیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہونے والی حلقہ بندیوں کے تحت ایک یوسی آبادی 40 ہزارجبکہ دیہی علاقوں میں یو سی کی آبادی 10 ہزارہے اور آبادی کے لحاظ سے ہر یو سی میں 5 سے 10 وارڈ بنائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی حکومت نے ہی قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کر کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو 33 فیصد نمائندگی کا حق دیا، انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پی پی کارکنان کے درمیان اختلافات کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کے درمیان اس حوالے سے اختلافات منظرعام پر نہیں آئے ہیں اور نہ ہی کارکنان ایسے کسی عمل کا حصہ بنیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں