پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے کراچی کی بندر ..
تازہ ترین : 1

پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے کراچی کی بندر گاہ سے روانہ ہو گیا

پاک بحریہ جنگ اور امن میں کسی بھی آپریشن کے لیے مکمل طورپرتیاررہتی ہے ترجمان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)پاک بحریہ کا ایک فریگیٹ جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے کراچی کی بندر گاہ سے روانہ ہو گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز یمن میں محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے روانہ ہوا ہے پاک بحریہ کا یہ جہازخلیج عدن میں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہوگا۔ضرورت پڑنے پر جہاز یمن میں موجود پاکستانیوں کیانخلا کا کام سرانجام دیگا۔ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ جنگ اور امن میں کسی بھی آپریشن کے لیے مکمل طورپرتیاررہتی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/03/2015 - 16:13:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں