وزیر اعظم نواز شریف یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں ، رحمان ملک

پاکستان اور سعودی عرب کے دیرانہ تعلقات ہیں پاکستان کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا،میڈیا سے گفتگو

اتوار 29 مارچ 2015 15:49

وزیر اعظم نواز شریف یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں ، رحمان ملک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرانہ تعلقات ہیں پاکستان کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا ۔ ماضی میں آصف علی زرداری کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے لئے ثالثی کا کردار ادا کر چکے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کو بھی یمن اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات خراب ہوں لیکن فوج بھیجنے کے معاملے پر سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا ۔ بہتر ہے وزیر اعظم نواز شریف ثالثی کا کردار ادا کریں ہمیں امت مسلمہ کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا ۔ ماضی میں بھی پاکستان کی جانب سے آصف علی زرداری نے ثالتی کا کردار ادا کیا تھا جس سے پاکستان کے دونوں ممالک سے تعلقات میں بہتری ہوئی تھی ۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن میں مذاکرات کے لئے آصف علی زرداری کو پیش کش کی گئی تو وہ ضرور کردار ادا کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں